اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشن گنج: نوجوانوں کو شراب سے دور رکھنے کے لئے سیمینار کا انعقاد

بہار کے ضلع کشن گنج میں شراب بندی پر پوری طرح پابندی عائد کرنے کی غرض سے بہادرگنج حلقہ کے بھاٹا باڑی میں یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

Conducting a seminar to keep young people out of alcohol
کشن گنج: نوجوانوں کو شراب سے دور رکھنے کے لئے سیمینار کا انعقاد

By

Published : Mar 12, 2020, 12:39 PM IST

سیمینار میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے شراب کی برائیوں پر روشنی ڈالی، ساتھ ہی اس سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔

کشن گنج: نوجوانوں کو شراب سے دور رکھنے کے لئے سیمینار کا انعقاد

اس موقع پر انعامی مقابلے بھی رکھے گئے جس میں کامیاب طلبہ و طالبات کو ایس پی کمار آشش کے ہاتھوں انعامات کے طور پر سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

سیمینار کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمار آشش نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ شراب سے دور رہیں۔ نہ صرف شراب بلکہ ہر اس نشے سے دور رہیں جو صحت کے لئے، زندگی کے لئے نقصان دہ ہو۔

اس موقع پر انعامی مقابلے بھی رکھے گئے

ایس پی نے نوجوانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ زندگی کا مقصد سمجھیں، کچھ ایسا کیجئے جس سے والدین کے ساتھ ساتھ سماج اور ملک کا بھی فائدہ ہو۔

سیمینار میں ایس پی کمار آشش مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے

اس سیمینار میں ایس پی کمار آشش مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے تھے۔ اس کے علاوہ ضلع پارشد عمران عالم، بہادرگنج داروغہ سمن کمار، راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر لیڈر شاہد عالم، احتشام انجم وغیرہ بھی موجود رہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details