پٹنہ: بہار انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب جاری کردہ منشور میں، بی جے پی نے ریاست کے تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ آر جے ڈی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کے اس وعدے پر تنقید کی ہے۔ اب سماجی کارکن ساکت گوکھلے نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بی جے پی کا منشور جاری کیا۔ یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بہار میں کورونا ویکسین ہر ایک کو مفت دی جائے گی۔ لیکن اب یہ وعدہ متنازع ہوگیا ہے اور معاملہ الیکشن کمیشن تک پہنچا ہے۔
سماجی کارکن ساکت گوکھلے نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ بی جے پی کے ویکسین فراہم کرنے کا دعوی انتخابات کے دوران مرکزی حکومت کے اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کے کسی رہنما کا نہیں بلکہ ملک کے وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان ہے۔'