آپکو بتا دیں کہ ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے ریاست کے مکھیا کے مکتوب کے بعد ضلع کے سبھی عوامی نماٸندہ کو مکتوب جاری کر 26 مارچ سے 29 مارچ تک پنچایت کے گاٶں اور وارڈز میں بیداری مہم چلانے کی ہدایت جاری کی نیز باہر سے آنے والے ہر شخص کی پہچان کر ان کی جانچ کرانے کو کہا ہے۔
'باہر سے آنے والے کی جانچ کرائی جائے' - پنچایت
ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر عوامی نماٸندوں نے عمل کرنا شروع کر دیا۔ عوامی نمائندے لوگوں کی شناخت کر انہیں جانچ کے لیے صدر پہنچا رہے ہیں حالانکہ اب تک ایک بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
'باہر سے آنے والے کی جانچ کرائی جائے'
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے بعد ضلع کی مدورنا پنچایت میں مکھیا پربھو نارائن کی قیادت میں ایک عام سبھا کا اہتمام کیا گیا جس میں کورونا سے بچاو پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
بھگوانپور کے مکھیا گبر میاں، ساوٹھ کے مکھیا مقصود علی، سکٹھی کے مکھیا چنتا دیوی اور نیوراس پنچایت کے مکھیا ڈی کے سنگھ وغیرہ نے اپنی اپنی پنچایتوں میں بیداری مہم چلایا اور کرونا جیسی وبا سے نپٹنے کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی۔