اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کے ارریہ میں سردی کی لہر - مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

بہار کے ارریہ میں سردی کی وجہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

people suffering from cold in ararya
بہار کے ارریہ میں سردی کی لہر

By

Published : Dec 27, 2019, 3:06 PM IST

Updated : Dec 27, 2019, 5:23 PM IST

پورے علاقے میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے روزہ مرہ کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شہر سے لیکر گاؤں تک ٹھنڈ سے لوگ کانپ رہے ہیں، چوک چوراہوں پر لوگ اپنے اپنے طور پر آگ لگاکر ٹھنڈ دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صبح سے ہی سورج بادلوں میں چھپا رہا، دن بھر گھنے کہرے سے عام سڑکوں پر سناٹا رہا، حالانکہ دو دن قبل سورج نکلنے سے لوگوں نے تھوڑی راحت کی سانس لی تھی مگر دو دن کی ٹھنڈ نے پھر سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بہار کے ارریہ میں سردی کی لہر

گزشتہ دو دنوں میں ارریہ کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 18 اور کم سے کم 10 اعشاریہ رہا۔

مقامی لوگوں کے مطابق صبح سے رک رک کر چل رہی ٹھنڈ رات تک چبھ رہی ہے، یکا یک سردی کے بڑھ جانے سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز، صدر ہسپتال، ضلع کلکٹریٹ اور دیگر مقامات پر لوگ ٹھنڈ سے بے حال نظر آئے۔

ٹھنڈ کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں بھی ملازم بے وقت آتے نظر آئے، ٹھنڈ کا اثر بازاروں میں بھی زیادہ دکھائی دے رہا ہے جہاں شام ہوتے ہی آٹو رکشا غائب جاتے ہیں جس سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Dec 27, 2019, 5:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details