لوجپا چراغ پاسوان گروپ کے صدر چراغ پاسوان جمعہ سے آشیرواد یاترا کے دوسرے مرحلے کی شروعات کریں گے۔ لوک جن شکتی پارٹی میں پھوٹ کے بعد سے چراغ پاسوان "آشیرواد یاترا" کے ذریعے بہار کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
آشیرواد یاترا کا پہلا مرحلہ 12 جولائی تک تھا۔ لیکن سفر کے دوران چراغ پاسوان ہفتہ کو اچانک دہلی لوٹ گئے تھے۔ اب ان کا آشیرواد یاترا مرحلہ 2 جمعہ یعنی آج سے شروع ہوکر 18 جولائی کو ختم ہوگا۔ اب تک پٹنہ سمیت 5 اضلاع کٹیہار، ارریہ اور پورنیہ میں لوگوں کے بیچ پہنچ کر ان کی حمایت حاصل کریں گے۔