اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسکول وین کی زد میں آنے سے بچہ ہلاک - سونہن تھانہ علاقہ میں اسکول وین سے بچہ ہلاک

کیمور کے سونہن میں سڑک پار کرنے کے دوران ایک بچہ کی اسکول وین کی زد میں آنے موت ہوگئی۔ بچے کی عمر محض سات برس تھی۔

Child killed after being hit by a school van in kaimur
اسکول وین کی چپیٹ میں آنے سے بچہ ہلاک

By

Published : Jan 25, 2020, 10:00 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:21 AM IST

ریاست بہار میں ضلع کیمور کے سونہن تھانہ علاقہ میں سڑک حادثہ کے دوران سات سالہ بچہ کی موت ہوگئی۔


بچہ سڑک پار کرکے دوسری جانب جانے کی کوشش کر رہا تھا، تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔


یہ حادثہ سونہن بازار میں پیش آیا ہے۔ اسی بازار کا رہنے والا سات برس کا گولو اپنے گھر سے نکل کر کسی کام کے لیے سڑک پار کر دوسری جانب جا رہا تھا تبھی ڈی اے وی اسکول مقام جدو پور کی اسکولی وین کی چپیٹ میں آگیا۔


بتایا جاتا ہے کی اسکولی وین اتنی رفتار میں تھی کے بچہ سیدھے وین کی چپیٹ میں آکر اندر سما گیا۔ جس سے اس کی موت موقع واردات پر ہی ہوگٸ۔

اطلاع ملنے پر پہنچی سونہن پولیس نے بچہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد دیر شام اہل خانہ کو سونپ دیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details