اردو

urdu

ETV Bharat / city

دعوت افطار میں وزیراعلیٰ کی شرکت - Muslims In Ramzan

بہار کے قدیم خانقاہ مجیبیہ میں مقامی رکن اسمبلی شیام رجک اور پھلواری شریف بلدیات کے چیئرمین آفتاب عالم کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے نارائن چودھری کے علاوہ متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔

دعوت افطار میں وزیر اعلیٰ کی شرکت

By

Published : Jun 2, 2019, 3:30 AM IST

انتخابات کے اختتام کے بعد ریاست میں سیاسی دعوت افطار کا سلسلہ جاری ہے۔

دعوت افطار میں وزیر اعلیٰ کی شرکت

اسی کے تحت آج پھلواری شریف کے قدیم خانقاہ مجیبیہ میں مقامی رکن اسمبلی شیام رجک کے ذریعے منعقدہ دعوت افطار میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی کابینہ کے وزراء اور کئی رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی۔

خانقاہ کی قدیم روایت کے مطابق سائرن کی آواز کے ساتھ افطار کا آغاز ہوا۔

افطار کے اختتام کے بعد پھلواری شریف بلدیات کے چیئرمین آفتاب عالم نے وزیر اعلی کو قرآن کا نسخہ پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details