اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی کورونا رپورٹ منفی - اودھیش سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت

بہار قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمیت کئی بڑے رہنماوں کی کورونا جانچ ہوئی تھی۔

nitish kumar
nitish kumar

By

Published : Jul 5, 2020, 12:45 AM IST

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ سنیچر کو وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی سمیت کئی اعلی افسران کا سیمپل کورونا ٹیسٹ کے لیے لیا گیا تھا۔ شام کے وقت نیش کمار کی کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

بہار قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ انہوں نے 3 روز قبل تمام 9 نو منتخب اراکین کونسل کو حلف دلایا تھا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی، بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری، وزیر شرون کمار، منگل پانڈے، ونود نارائن، بہار قانون ساز کونسل کی وہپ رینا یادو، اراکین پریم چندر مشرا، ویریندر نارائن یادو، سی پی سنگھ، ایم ایل اے عبدالباری صدیقی، بھولا یادو سمیت کئی رہنماوں نے شرکت کی تھی۔

اطلاع کے مطابق سی ایم ہاوس سے وزیراعلیٰ سمیت 16 افراد کا سیمپل لیا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں سی ایم سمیت تمام 15 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جبکہ ایک حفاظتی اہلکار کی رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details