اردو

urdu

ETV Bharat / city

Central Waqf Council: سنٹرل وقف کونسل بہار وقف بورڈ کو مزید مستحکم بنانے میں تعاون کرے گا: منوری بیگم - سنٹرل وقف کونسل کی رکن کا بیان

سنٹرل وقف کونسل کی رکن منوری بیگم نے کہا کہ سنٹرل وقف کونسل بہار اسٹیٹ وقف بورڈ کو استحکام بخشنے اور ضروری وسائل مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہے. ہم سبھی لوگوں نے پٹنہ کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے وقف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، پٹنہ میں نو تعمیر انجمن اسلامیہ ہال کو دیکھ کر کافی مسرت ہوئی، یقینی طور سے انجمن اسلامیہ ہال وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی عوام کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے، انجمن اسلامیہ ہال کی عمارت پورے ہندوستان کے لئے فرسٹ ماڈل ہے. Munawari Begum, Member, Central Waqf Council

منوری بیگم
منوری بیگم

By

Published : Apr 3, 2022, 12:17 PM IST

سنٹرل وقف کونسل کا تین رکنی وفد بہار کے دورے پر ہے، اس وفد میں کاؤنسل کی رکن اور ایجوکیشن و ویلفیئر کمیٹی کی چیئرپرسن منوری بیگم (تمل ناڈو)، ٹی او نوشاد ایڈووکیٹ (کیرل) اور رئیس خان پٹھان (گجرات) شامل ہیں. وفد میں شامل سنٹرل وقف کونسل کے اراکین نے آج بہار سنی وقف بورڈ کے دفتر میں میٹنگ کی اور میڈیا سے بات کی، وفد میں شامل اراکین نے بہار میں وقف انتظامات اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت کی جانب سے بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ اور شیعہ وقف بورڈ کو استحکام بخشنے اور وقف جائداد کے تحفظ اور بازیابی کے لئے کی جا رہی کوششوں کو تشفی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ مثبت ہے. ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے بہار میں وقف بورڈ کو حکومت کی طرف سے زیادہ مالی امداد حاصل ہو رہے ہیں جو ایک اچھا قدم ہے. Munawari Begum, Member, Central Waqf Council

منوری بیگم


سنٹرل وقف کونسل کی رکن منوری بیگم نے کہا کہ سنٹرل وقف کونسل بہار اسٹیٹ وقف بورڈ کو استحکام بخشنے اور ضروری وسائل مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہے. ہم سبھی لوگوں نے پٹنہ کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے وقف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، پٹنہ میں نو تعمیر انجمن اسلامیہ ہال کو دیکھ کر کافی مسرت ہوئی، یقینی طور سے انجمن اسلامیہ ہال وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی عوام کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے، انجمن اسلامیہ ہال کی عمارت پورے ہندوستان کے لئے فرسٹ ماڈل ہے.

ٹی او نوشاد نے کہا کہ وقف جائداد کی تحفظ اور اس کی بازیابی ایک پیچیدہ مسئلہ ضرور ہے لیکن ہم لوگ سرگرمی اور صحیح نیت کے ساتھ کام کریں تو کامیابی ضرور ملے گی، انہوں نے کہا کہ GIS اور GPS میپنگ سے وقف جائداد کی پہچان اور اس کے تحفظ میں مدد ملے گی، سنٹرل وقف کونسل کی جانب سے جو بھی ترقیاتی و فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں اس سے ریاستی وقف بورڈ استفادہ کریں اور ترجیحی بنیاد پر تجاویز ارسال کریں. اس موقع پر بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس، بورڈ کے سی ای او خورشید انور صدیقی بھی موجود تھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details