اردو

urdu

ETV Bharat / city

نتیش حکومت کی کابینہ میں توسیع کے ساتھ قلمدانوں کی بھی تقسیم - نتیش حکومت کے کابینہ توسیع

ریاست بہار کی نتیش حکومت کی کابینہ توسیع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نو، جنتا دل یونائٹیڈ کے سات اور آزاد رکن اسمبلی کو جگہ دئے جانے کے ساتھ ہی آج وزراء کے مابین قلمدانوں کی بھی تقسیم کر دی گئی۔

cabinet expansion in bihar government
نتیش حکومت کی کابینہ میں توسیع کے ساتھ قلمدانوں کی بھی تقسیم

By

Published : Feb 9, 2021, 6:43 PM IST

گورنر ہاﺅس میں منعقد حلف برداری تقریب میں گورنر پھاگو چوہان نے سب سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سید شاہنواز حسین کو زارعتی عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا، شاہنواز حسین نے یہ حلف اردو میں لیا، اس کے بعد جنتادل یونائٹیڈ کے شرون کمار نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔

ان دونوں لیڈران کے بعد مدن سہنی ( جے ڈی یو ) ، پرمود کمار ( بی جے پی ) ، سنجے کمار جھا ( جے ڈی یو) ، لیسی سنگھ ( جے ڈی یو ) ، سمراٹ چودھری ،نیرج کمار سنگھ ببلو، سبھاش سنگھ ، نتن نوین ( سبھی بی جے پی )، سمت کمار سنگھ ( آزاد ) ، سنیل کمار ( جے ڈی یو ) ، نارائن پرساد ( بی جے پی )، جینت راج ( جے ڈی یو ) ، آلوک رنجن ( بی جے پی) ، محمد زماں خان ( جے ڈی یو ) ، جنک رام ( بی جے پی ) نے وزارتی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا، سنجے جھا اور آلوک رنجن نے میتھلی زبان میں حلف لیا۔

سید شاہنواز حسین کو صنعت، شرون کمار کو دیہی ترقیات، مدن سہنی کو سماجی فلاح، پرمود کمار کو گنا صنعت اور قانون، سنجے کمار جھا کو آبی وسائل اور اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ، لیسی سنگھ کو خوراک اور صارفین تحفظ اور سمراٹ چودھری کو پنچایتی راج محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details