اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: عام بجٹ 2020 پر مختلف ردعمل

بہار کے ضلع ارریہ کی عوام نے بھی آج عام بجٹ 2020 پیش کیے جانے بعد اپنا مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے، مگر اکثریت ان میں ان لوگوں کی ہے جنہیں اس بجٹ سے کوئی خوشی نہیں ہوئی۔

By

Published : Feb 1, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:57 PM IST

budget-2020
ارریہ: عام بجٹ 2020 پر مختلف ردعمل

مرکزی حکومت کے ذریعہ عام بجٹ پیش ہونے کے بعد ارریہ کی عوام نے بھی اس تعلق سے اپنی میں ملی جلی رائیں پیش کی ہیں۔

ارریہ: عام بجٹ 2020 پر مختلف ردعمل

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ عام بجٹ کو کسی نے اچھا بتایا تو کسی نے خراب بتایا، کئی لوگوں نے سیمانچل کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اس بجٹ میں امید تھی کہ سیمانچل سمیت ارریہ ضلع کی ترقی کے لئے کچھ پیش کیا گیا مگر ایسا کچھ نہیں ہوتا دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

ضلع پریشد گلشن آرا نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کو بیوقوف بنانے والا ہے، ارریہ ضلع کو پوری طرح سے نظر انداز کر دیا گیا، اس بجٹ سے ہمیں کافی امیدیں وابسطہ تھیں۔

دکاندار آسوتوش کمار نے کہا کہ ارریہ ضلع نہایت ہی پسماندہ علاقہ مانا جاتا ہے اس کے باوجود یہاں کے لیے بجٹ میں کچھ نہ ہونا افسوسناک ہے۔

راجیش کمار آلوک نے کہا کہ اس بجٹ میں عام عوام کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، رہنما صرف ووٹ کی سیاست کرتے ہیں، مگر اصل مسائل کی جانب وہ اپنی حکومت کی توجہ نہیں دلا پاتے.

عبد الغنی لبیب نے کہا کہ یہ بجٹ پوری طرح سے فیل ہے اس میں تعلیم، روزگار پر کچھ دھیان نہیں دیا گیا ہے۔

کمود جھا نے کہا کہ یہ بجٹ پوری طرح سے عوام کے حق میں ہے، مودی حکومت نے عوام کا خیال رکھتے ہوئے اسے پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عام بجٹ 2020: کانگریس کی پریس کانفرنس

سشمیتا ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں امید تھی وزیر خزانہ ایک خاتون ہیں، انہیں خاتون کی ضرورتوں کا احساس ہوگا، حفاظتی نقطہ نظر سے کچھ اہم اعلان کریں گی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details