بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کے روز کہا کہ ان کی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر ان کا یہ اتحاد اپنا امیدوار اتارے گا اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا وزیر اعلی کے امیدوار ہوں گے۔
مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ' ہم نے اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں بہار میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر انتخابات میں اس اتحاد کو بہار کے لوگوں کی حمایت ملی تو اوپیندر کشواہا وزیر اعلی ہوں گے۔'
بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر ان کا اتحاد اقتدار میں آیا تو ان کا اتحاد مظلوم طبقات اور غریبوں کے مفاد کے لیے کام کرے گا'۔
انہوں نے کہا کہ' ہمارا اتحاد دلتوں، قبائلیوں، او بی سی، اقلیتوں اور اعلی ذات کے غریبوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔ بہار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔