وزیرداخلہ و بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ کی ورچوئل عوامی گفتگو پروگرام کو کامیاب بنانے میں بی جے پی رہنما مصروف ہیں۔ ہفتہ کو گوا کے رکن اسمبلی منوج شرما، بہار اسٹیٹ میڈیا انچارج اشوک بھٹ، ضلع صدر دھنراج شرما اور گروا کے رکن اسمبلی راجیو نندن دانگی نے میٹنگ کی۔
رہنماؤں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ ورچوئل عوامی گفتگو کے ذریعے بہار کی عوام سے خطاب کریں گے۔ یہ اجتماعی ورچوئل پروگرام بہار کے 72 ہزار بوتھ، 1099 منڈلوں اور 9 ہزار 547 شکتی مراکز پر ہوگا۔ جہاں پارٹی کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں کی بھی شرکت ہوگی۔
اس کی تیاری تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنماؤں نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ریلی ہے اور آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کی تیاری کی ابتدائی کڑی ہے۔ ورچوئل پروگرام میں وزیر داخلہ بہار کی عوام کو مودی سرکار کی پہلی حکومت کے پہلے پانچ سالوں اور مودی حکومت ٹو کے ایک سال میں ہونے والی کامیابیوں سے متعلق بتائیں گے۔ چھ سالوں میں مودی سرکار کے ذریعہ شروع کی جانے والے فلاحی منصوبوں سے متعلق بھی بتایا جائے گا۔