اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اقلیتی سیل کی میٹنگ

شہر گیا میں بی جے پی اقلیتی سیل کی نشست منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر بھی شریک ہوئے، انتخابی تیاریوں سمیت کئی امور پرتبادلہ خیال ہوا.

BJP minority cell meeting ahead of Assembly elections
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اقلیتی سیل کی میٹنگ

By

Published : Oct 12, 2020, 6:15 PM IST

شہر گیا کے انوگرہ نارائن روڈ پر واقع 'آئی کون' میں بی جے پی اقلیتی سیل کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، حالانکہ نشست میں چند افراد ہی شریک ہوئے۔ ضلع صدر ایڈووکیٹ شہلال صدیقی نے کہاکہ' کورونا وبا کے سبب میٹنگ میں ان لوگوں کو ہی شریک کیا گیا تھا جو بی جے پی کے کارکنان ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اقلیتی سیل کی میٹنگ

انہوں نے اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر کا گیا دورہ کے لئے شکریہ کے ساتھ والہانہ خیرمقدم کیا اور کہاکہ' گیا میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ہماری ذمہ داری ہے اور چند برسوں میں یہاں مسلمانوں کے درمیان اچھے کام بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ' مقامی بی جے پی ہمیشہ سے مسلمانوں کے ساتھ اچھے رابطے کی خواہاں رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہاں بی جے پی کی مسلمانوں کے درمیان اچھی پکڑ ہے۔ بی جے پی اقلیتی سیل کے صوبائی صدر طفیل خان قادری نے کہا کہ حکومت نے مسلمانوں کے فلاح کے لئے بڑے کام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' آزادی کے بعد سے ہی ایک طبقہ ہندو مسلمان کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے جو آج بھی کر رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی ہندو مسلم فرقہ وارانہ محبت کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' ہم اپنی قوم کی ترقی کیلئے خوب جدوجہد کریں۔ جس طرح سکھ اور جین کے ماننے والے افراد اپنی قوم کی ترقی کیلئے کوشاں رہتے ہیں لہذا ہم بھی اپنے قوم کی ترقی کیلئے جدو جہد کریں سب کے لئے یکساں مواقع دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:

'بی جے پی اقلیتی سیل انتخابات کے دوران سرگرم'

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے نریندر مودی کی حکومت نے بڑا کام کیاہے۔ ہماری تعلیم کے لئے مدارس کودرست کیا گیا ہے اور گراؤنڈ دیا ہے لیکن کچھ لوگ ہماری حکومت کو بدنام کرنے کی غرض سے افواہ پھیلاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details