بہار میں نیشنل رجسٹر برائے سیٹیزنز ( این آر سی) کا مطالبہ تیز ہوگیا ہے، بی جے پی نے اس کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے سینیئر رہنما و وزیر برائے زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ ' ریاست میں اس کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ' بہار کے شمالی سرحدی علاقے میں کثیر تعداد میں بنگلہ دیشی درانداز رہتے ہیں، این آر سی سے ان کی شناخت ہوگی، انہیں ہٹانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' مرکزی حکومت بھی این آر سی کو لے کر کافی سنجیدہ ہے، امید ہے کہ مرکزی حکومت آنے والے دنوں میں اسے بہار میں بھی مرکزی نافذ کرے گی'۔
بی جے رہنما نے کہا کہ ' مرکزی حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہوگا، امید ہے کہ مرکزی حکومت بہار میں بھی این آر سی نافذ کرنے پہل کرے گی'۔
دوسری جانب ریاست میں جنتادل یونائٹیڈ (جےڈیو) نہیں چاہتی ہے کہ بہار میں این آر سی نافذ ہو، جے ڈیو پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بہار میں این آر سی کی ضرورت نہیں ہے'۔
جے ڈیو کی انکار پر کیا بولے پریم کمار۔۔۔
جے ڈی یو بہار میں این آر سی کے نفاذ کی حمایت میں نہیں ہے، اس پر پریم کمار نے کہا کہ ' جمہوریت میں ہر کسی کو رائے رکھنے کا حق ہے، اس مسئلے پر جے ڈی یو کی جو رائے ہے وہ ان کی ذاتی رائے ہے، لیکن آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا، مرکزی حکومت کا فیصلہ ہمیں منظور ہوگا'۔