ریاست بہار کے محکمہ فوڈ سپلائی سیکرٹری پنکج کمار پال نے بتا یا کہ' محکمہ فوڈ سپلائی اگلے 3 سے 4 دنوں میں تحقیقات کا عمل مکمل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں 47 لاکھ 44 ہزار درخواستیں آئیں تھیں۔ جس میں 11 لاکھ کو منظوری دی گئی۔
لیکن موجودہ ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے مسترد کی گئی درخواستوں کی تقریبا 36 لاکھ 40 ہزار درخواستوں پر غور کرنے اور انہیں راشن کارڈ مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنکج کمار پال نے کہا کہ جو درخواستیں کسی وجوہات کی بنا پر مسترد کردی گئیں تھیں ان درخواستوں کے تعلق سے تمام اضلاع کو ان کی بہتری اور منظوری کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر درخواستوں میں کسی قسم کی دستاویزات کی کمی ہے۔ اس کے باوجود بھی انہیں راشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔
پنکج کمار نے یہ بھی بتایا کہ جن کی درخواستوں میں کچھ کمیاں ہیں ان لوگوں کو بھی اصلاح کے بعد جلد از جلد راشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے مقدمات کو جلد انجام دیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راشن کارڈ کے لئے درخواستیں بہت ساری جگہوں پر لوگوں نے دی ہیں اس کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور جلد سے جلد راشن کارڈ مہیا کیا جائے گا۔