اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہارقانون ساز کونسل کے لئے شاہنوازحسین نے پرچہ نامزدگی داخل کی

این ڈی اے کی جانب سے بہار قانون ساز کونسل کی دو سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لئے بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے موکیش ساہنی نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔

Shah Nawaz Hussain filed nomination papers
بہارقانون ساز کونسل کے لئے شاہنوازحسین نے پرچہ نامزدگی داخل کی

By

Published : Jan 18, 2021, 6:10 PM IST

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے مکیش سہنی نے بہار قانون ساز کونسل کی دو سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیں۔

بہارقانون ساز کونسل کے لئے شاہنوازحسین نے پرچہ نامزدگی داخل کی

اس موقع پر سید شاہنواز حسین نے وزیر اعلی نتیش کمار اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' یہ ان کی خوش قسمتی کہ انہیں نتیش کمار کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقعہ ملا۔ اس سے قبل اٹل بہاری واجپائی کے دورے اقتدار میں انہوں نے مرکزی حکومت میں نتیش کمار کے ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے نتیش کمار کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ' مجھے ہمیشہ ان کا پیار ملا ہے۔ شاہنواز نے کہا کہ' یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب لوگ مل کر کام کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' میں ہمیشہ بہار کی ترقی اور خوش حالی لیے کام کیا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان کی ذمہ داری بھی میں نبھاتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں:ریاستی وزیر مکیش سہنی ارریہ کے دورے پر

قیاس لگایا جارہا ہے کہ' سید شاہنواز حسین کو کابینہ میں اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details