بہار میں ان دنوں مانسون (Monsoon In Bihar) سے کئی دریاؤں کی آبی سطح میں اضافہ ہے تو کہیں سیلاب (Bihar Flood) سے لاکھوں لوگ پریشان ہیں۔ جس کا اثر شمالی بہار کے کئی اضلاع میں ٹرین کی آمد و رفت (Operation Of Trains) پر پڑرہا ہے۔ ہفتہ کو سمستی پور منڈل کے دربھنگہ (Darbhanga-Samastipur Railway Line) سمستی پور ریلوے ٹریک کے مکتاپور سمستی پور اسٹیشن ڈاؤن لائن کے وسطی ریل پل نمبر ایک پر سیلاب کا پانی بڑھنے کے پیش نظر ٹرین کی آمد و رفت کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
سیلاب کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو جے نگر سے کھلنے والی گاڑی نمبر 05554 جے نگر بھاگلپور اسپیشل ٹرین بند رہی۔ وہیں بھاگلپور سے کھلنے والی گاڑی نمبر 05553 بھاگلپور جے نگر ٹرین بند رہی۔ اس کے ساتھ ہی منیہاری سے کھلنے والی 05283 منیہاری جے نگر ٹرین کی آمد و رفت بند رہے گی۔ راجندر نگر سے جے نگر کے لئے چلنے والی ٹرین 03226 بھی بند رہے گی، اس کے علاوہ سہرسہ سے کھلنے والی سہرسہ راجندر نگر ٹرمینل اسپیشل ٹرین 03227 کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے۔
سمستی پور سے کھلنے والی 05589 سمستی پور دربھنگہ اسپیشل ٹرین، دربھنگہ سے سمستی پور کے لئے چلنے والی ٹرین نمبر 05590 کو رد کردیا گیا ہے۔