پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیک کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک ووٹ بہار کی ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے اسے ایک ترقی یافتہ ریاست بنائے گا۔
آپ کا ووٹ بہار کی ترقی کو جاری رکھے گا: نتیش - bihar polls 2020 news in urdu
بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے یعنی آخری مرحلے کی 78 سیٹوں کے لیے 1204 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہوجائے گا۔
مسٹر کمار نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا 'بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 78 سیٹوں پر پولنگ ہے۔ ان حلقوں کے ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کو ضروری استعمال کریں۔ ووٹ کریں۔ آپ کا ایک ووٹ بہار میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ریاست بائے گا'۔
واضح رہے کہ بہار کے کل 243 اسمبلی سیٹوں میں سے آخری مرحلے میں باقی 78 سیٹ اور والمیکی نگر پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ اس سے قبل 28 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں 71 اور تین نومبر کو دوسرے مرحلے میں 94 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوچکی ہے۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔