کیمور: اترپردیش کے وزیر اعلی و بی جے پی کے فائر برانڈ رہنما یوگی آدتیہ ناتھ ان دنوں ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ آج انہوں نے کیمور کے اروال پہنچے جہاں انہوں نے حزب اختلاف پر حملہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے دعوے پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر بنانے کا وعدہ پورا کیا ہے۔
یوگی نے کہا کہ ہم نے ملک کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم کشمیر کے اندر 'پاکستانی دہشت گردوں' کو ماریں گے۔ ہم نے پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو دکھایا ہے اور انہیں ہلاک کیے۔ ہم ایودھیا میں رام مندر بنائیں گے، ہم نے جو کہا وہی کیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم نے ملک کی حفاظت کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اعتماد کا بھی پورا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں ملک نے 1.35 کروڑ افراد کو بچانے کے لیے بھی کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں:خود کفیل بہار یا دس لاکھ روزگار، نوجواں کا اعتماد کس پر؟
یوگی نے لالو اور ان کی پارٹی آر جے ڈی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بہار میں آر جے ڈی کی حکومت لالو پرساد یادو کی سربراہی میں تھی تو کانگریس اس کی حمایت کررہی تھی۔ یوپی کے وزیر اعلی نے کہا کہ اس وقت غریبوں کو راشن نہیں ملتا تھا، لیکن جانوروں کا چارہ غائب ہوتا تھا۔ یوگی نے طنز کیا کہ جو لوگ جانوروں کے ساتھ ساتھ آدمی کو نہیں چھوڑتے، کیا وہ ووٹ کے حقدار ہوسکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور سی ایم نتیش کی قیادت میں، تمام غریبوں کو کورونا وائر کے پھیلاؤ کے دوران راشن کی فراہم کیا گیا۔ اگر آر جے ڈی کی حکومت ہوتی تو کیا مفت میں راشن ملتا؟ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والی حکومت ہے اور دوسری طرف ذات، زبان اور خطے کے نام پر لڑنے والی پاڑٹیاں ہیں۔ ہم سب کی ترقی کی بات کرتے ہیں، وہ ملک کے وسائل پر کسی خاص مذہب کے حق کی بات کرتے ہیں۔
انتخابی تقریر میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی میعاد ملک کے غریب اور خواتین کی ترقی کے لیے تھی۔ دوسری میعاد میں ملک سے دہشت گردی اور ماؤنواز کو ختم کرنا، نظم و نسق بحال کرنا اور عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔