پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ترجمان منوج کمار جھا نے ایک بار پھر وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کی۔ منوج جھا نے کہا ہے کہ وزیر علی ہر دن تیجسوی یادو کے لیے غلط الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ انہیں زبان کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس 10 لاکھ ملازمتوں کا مکمل ماسٹر پلان ہے۔ جس کے تحت رقم کا بندوبست کیا جائے گا۔
'اعلی تعلیم سے زیادہ طاقت کی ضرورت'
منوج جھا نے کہا کہ صرف 10 نومبر تک انتظار کریں۔ اس کے بعد ایک نوجوان چہرہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 لاکھ روزگار کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ ہمارے پاس تمام مسائل کے حل موجود ہیں۔ جس کے تحت رقم کا بندوبست کیا جائے گا۔
تیجسوی یادو کی اہلیت کے سوال پر منوج جھا نے کہا کہ بڑا کام کرنے کے لیے اعلی تعلیم سے زیادہ قوت ارادی کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ تیجسوی یادو کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار انجینئر ہونے کے باوجود انہوں نے بہار کا جو حال کیا ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اس پر ہم یہ تو نہیں کہیں گے کہ ایسی تعلیم کا کیا فائدہ۔
مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان