پٹنہ : بہار میں کورونا انفیکشن کے خدشات کے درمیان دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کا حوصلہ کم نہیں ہوا اور 54.64 فیصد رائے دہندگان نے جمہوریت کے اس تہوار میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنا کر بی جے پی کے نند کشور یادو، جے ڈی یو کے شرون کمار اور آرجے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو سمیت 1463 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں بند کر دیا۔
چیف الیکشن افسر ایچ آر شری نیواس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع کے 94 اسمبلی حلقوں میں 41326 ووٹنگ مراکز پر منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہوگئی۔ اس دوران 54.64 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ ختم ہونے پرمظفرپور ضلع میں سب سے زیادہ 59.98 فیصد ووٹنگ ہوئی وہیں پٹنہ ضلع میں سب سے کم 48.23 فیصد ووٹ پڑے۔