اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: نتائج کے اعلان سے قبل آر جے ڈی کی کیا کچھ ہیں تیاریاں

زو آور رہنما اننت سنگھ کے حامی بنٹو سنگھ کا خیال ہے کہ جو ایگزٹ پول آیا ہے وہ بالکل درست ہے۔ ہمارے قائدین اس بار انتہائی ریکارڈ ووٹوں سے جیتنے جارہے ہیں اور تیجسوی یادو کا وزیر اعلی بننا طے ہے۔

bihar polls 2020: rjd leaders preparing for victory
bihar polls 2020: rjd leaders preparing for victory

By

Published : Nov 9, 2020, 5:30 PM IST

پٹنہ: آر جے ڈی کارکنان و قائد اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کو صحیح مانتے ہوئے بہت پرجوش نظر آرہے ہیں۔ قائدین جیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ موکاما سے آنے والے حامیوں کے لیے زور آور رہنما اننت سنگھ کی رہائش گاہ پر قیام و طعام کا انتظام کیا جارہا ہے۔ بنٹو سنگھ جو اننت سنگھ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہاں 10،000 سے زائد افراد کے لیے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے، جو بھی کاؤنٹنگ میں آئیں گے ان کے لیے مکمل انتظامات کا بند و بست کیا گیا ہے۔

ویڈیو

زور آور رہنما اننت سنگھ کے حامی بنٹو سنگھ کا خیال ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے جو ایگزٹ پول آیا ہے وہ بالکل درست ہے۔ ہمارے قائدین اس بار انتہائی ریکارڈ ووٹوں سے جیتنے جارہے ہیں اور تیجسوی یادو کا وزیر اعلی بنا طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام کو اب یوتھ ( نوجوان) حکومت پر اعتماد ہے۔ نوجوان چہرے پر لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:'بہار کی کمان کسی پسماندہ یا اعلی ذات کو سونپ دیں نتیش کمار'

دوسری جانب این ڈی اے مسلسل تیجسوی یادو اور آر جے ڈی کے دور اقتدار کو جنگل راج بتاتے ہوئے ان پر حملہ کرر ہے ہیں۔ جس پر آر جے ڈی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ' ایسے رہنما دوسروں پر تنقید کررہے ہیں جن کی ریاستوں میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں، جہاں جنسی زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں۔ وہ دوسروں کو جنگل راج پر علم دے رہے ہیں۔ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ پہلے اپنی ریاستوں میں دیکھیں۔

خیال رہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی 2020 نتائج کا اعلان 10 نومبر کو ہونی ہے، لیکن نتائج سے قبل ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد کی زبردست کامیابی کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ لہذا اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ایگزٹ اور نتائج میں کس حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details