سہرسہ: اسمبلی حلقہ کے سورابازار میں تیجسوی یادو نے آر جے ڈی امیدوار لولی آنند کے حق میں انتخابی ریلی کی اور ان کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔ اس دوران تیجسوی یادو این ڈی اے اتحاد پر حملہ آور ہوئے۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ذات پات اور مذہب کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد وہ ہر سماج کے لوگوں کے ساتھ چلیں گے۔
ریاست میں تعلیمی نظام پرتیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار نے ریاست کا نظام تعلیم مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ کسی بھی سرکاری دفتر میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ عظیم اتحاد کی حکومت کے قیام کے بعد 10 لاکھ نوجوانوں کو شفاف طریقے سے روزگار دیا جائے گا۔ آشاء وکرز اور آنگن واڑی کارکنوں کے اعزاز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو بھی مساوی کام کے عوض مساوی تنخواہ دی جائے گی: تیجسوی یادو
لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو وہ ہر ذات اور مذہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ متحد ہوکر عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ دیں۔ اس بار غریبوں کی حکومت بننا طے ہے۔