پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپویادو نے عظیم اتحاد اور این ڈی اے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی ریاست میں اپنا وزیر اعلی بنانےکے لیے یہ سارا کھیل کھیلا ہے۔ بی جے پی جے ڈی یو ختم کرنے کی سازش کی ہے۔ تیجسوی یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' یہ لالو کی نہیں شہزادہ کی آر جے ڈی ہے۔'
اس موقعے پر پپو یادو نے دونوں اتحادوں پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیر اعلی نتیش کمار کو کیوں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھوک، سیلاب اور فاقہ کشی میں بہار پہلے نمبر پر ہے تو لوگ انہیں ووٹ کیوں دیں۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے وزیر اعلی کے لیے کھیل کھیلا ہے۔
عظیم اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہ پپویادو نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں بھاگتے ہیں۔ تیجسوی یادو ای ڈی کے خوف سے مودی جی کا نام نہیں لیا۔ ہر ریلی میں انہوں نے نتیش کا ذکر کیا لیکن وہ نریندر مودی کے خلاف بولتے ہوئے ںظر نہیں آئے۔