اردو

urdu

ETV Bharat / city

نتیش کمار سے پندرہ برس کا حساب کیوں نہیں مانگتے؟ - چاروں امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری آپ کی

ریا ست بہار کے بھبھوا میں واقع نگر پالیکا میدان کی ریلی پپو یادو اور بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد راون نے نتیش کمار اور وزیر اعظم کی سخت تنقید کی۔

pappu yadav and chandra chandrashekhar azad address bhabhua rally
pappu yadav and chandra chandrashekhar azad address bhabhua rally

By

Published : Oct 17, 2020, 9:18 PM IST

پپو یادون نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' نتیش کمار سے 15 برسوں کا حساب کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ریزویشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہ یہ وہ مودی ہے جنہوں نے تجارت کو ختم کردیا۔ بہار کے وزیر اعلی وہ ہیں جنہوں نے ریاست میں عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کا کام کیا۔

ویڈیو

انہوں نے خواتین کی تحفظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اگر وہ اقتدار میں آئے تو خواتین کی تحفظ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، خواتین پر غلط نگاہ ڈالنے والے کا سامنا برائے راست پپو یادو سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ کام محض 3 مہینوں میں کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین برس میں بہار کو اگر نمبر ایک نہ بنا سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا'۔

اس موقعے پر چند شیکھر آزاد نے کہا کہ' کیمور کے چاروں امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ اتحاد ووٹ حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا ہے بلکہ مظلوموں کی طاقت ننے آیا ہوں'۔

مزید پڑھیں:'چچا نتیش آپ تھک چکے ہیں'

انہوں نے کیمور کی 4 اسمبلی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے کہا کہ ملک میں دلت اور مسلمان غیر محفوظ ہیں، ان پر ظلم ہورہا ہے۔ بہار لوہیا کے انقلاب کی سرزمین ہے، شہداء کی سرزمین ہے۔ یہاں سے ہمارے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ بھبھوا سے رامچندر یادو، موہنیاں سے مکیش ماہی، چین پور سے ارشد حسین خان، رام گڑھ سے الیاس انصاری یہ ہمارے امیدوار ہیں انہیں کامیاب بنائیں۔

انہوں نے جن ادھیکار پارٹی کے سرپرست پپو یادو کی تعریف کی اور کہا کہ میں نے پپو یادو کو ہر مشکل دور میں لوگوں کے لیے کھڑے ہوتے دیکھا ہے۔ اسی وجہ سے میں نے ان کے ساتھ اتحاد کیا۔ یہ غریبوں کی آواز ہے اگر آپ لوگوں نے ساتھ دیا تو طاقت بن کر ابھرے گی۔

انہوں نے کہا کہ' میں نے پپو یادو کو ہمیشہ مظلوموں اور متاثرین کی مدد کے لیے صف اول میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کیمور کے چاروں اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمارہے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details