بہار اسمبلی انتخابات 2020: محض 19 مسلم امیدوار کامیاب
تقریباً 17 فیصد آبادی والے ریاست میں مسلمانوں کی اسمبلی میں نمائندگی محض 7.82 فیصد ہوگی۔
Bihar elections : List of 18 Muslim candidates who have won so far
By
Published : Nov 11, 2020, 8:11 PM IST
|
Updated : Nov 11, 2020, 8:19 PM IST
ایک اندازے کے مطابق بہار کی کل 243 سیٹوں میں 81 سیٹوں پر مسلم رائے دہندگان کسی بھی پارٹی کی ہار جیت کے لیے اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ جبکہ سیمانچل کی 24 سیٹوں میں مسلم ووٹرز ہی ہار جیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن اس بار کے انتخاب میں محض 19مسلم امیدواروں کی کامیابی مسلمانوں کی سیاسی شعور پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
بہر کیف کل 18 امیدواروں میں سے 7 امیدواروں کا تعلق آر جے ڈی سے ہے، پانچ کا تعلق مجلس اتحادالمسلمین سے ہے، جبکہ چار امیدوار کا تعلق کانگریس سے ہے، جبکہ دو امیداروں کا تعلق بائیں بازو کی جماعت سے ہے اور ایک کا تعلق بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) سے ہے۔