اردو

urdu

By

Published : Oct 26, 2020, 10:55 PM IST

ETV Bharat / city

نتیش کمار کا لالو یادو پر طنز، انہیں بیٹوں پر اعتماد نہیں

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آرجے صدر مسٹر یادو پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ 'وہ ایسے لیڈر ہیں جن کے آٹھ۔ نو بچے ہیں اور ان میں سے سات بیٹیاں ہیں لیکن انہیں بیٹیوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ کیا اس طرح کے اخلاق کی پیروی آپ کرنا چاہتے ہیں'۔

bihar polls 2020: nitish kumar slams lalu and tejaswi yadav
bihar polls 2020: nitish kumar slams lalu and tejaswi yadav

مظفر پور، ویشالی: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے سابق قومی نائب صدر ڈاکٹر رگھونش پرساد سنگھ سے متعلق آڑجے ڈی اور پارٹی سپریمو لالو پرساد یادو کا نام لئے بغیر ان پر نشانہ لگایا اور کہاکہ ڈ اکٹر سنگھ کو ان لوگوں نے ہی دھوکہ دیا جن کے لیے وہ تاعمر کھڑے رہے۔

جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے مظفر پور اور ویشالی ضلع میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'ڈاکٹر رگھونش پرساد سنگھ کے ساتھ میرا تعلق ایمرجنسی کے قت سے ہی تھا۔ انہیں ان لوگوں نے ہی دھوکہ دیا جن کے لیے وہ زندگی بھر کھڑے رہے۔ ایسے لوگوں کا ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے وہ صرف اقتدار کی سیاست میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:بہاراسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کی تشہیری مہم ختم، ووٹنگ 28 کو

بہار میں شراب بندی فیل، رشوت خوری زوروں پر: تیجسوی

مسٹر کمار نے آرجے صدر مسٹر یادو پر طنز کرتے ہوئے ووٹروں سے پوچھا کہ 'وہ ایسے لیڈر ہیں جن کے آٹھ۔ نو بچے ہیں اور ان میں سے سات بیٹیاں ہیں لیکن انہیں بیٹیوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ کیا اس طرح کے اخلاق کی پیروی آپ کرنا چاہتے ہیں'۔

وزیراعلیٰ نے اپوزیشن پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ ان کی توجہ کام پر ہے، تشہیر میں نہیں۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو صرف وعدے کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ان کی حکومت نے ہر گاﺅں کو سڑکوں سے جوڑاہے ۔ سات نشچے کے ایک حصے کے طور پر ہر ضلع میں تعلیمی ادارہ قائم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ منصوبہ کے تحت غریب طلباءکو کریڈ کی سہولیات مہیا کرائی ہے۔

مسٹر کما رنے ریاست میں خواتین کی اختیار کاری کو یقینی بنانے والے جیویکا ماڈل کے بارے میں کہاکہ ملک میں بھر میں امداد باہمی گروپ کا ماڈل کامیابی سے نافذ کیاجارہا تھا تب بہار میں خواتین کے زیر انتظام شاید ہی کوئی امداد باہمی تنظیم تھی۔ ان کی حکومت نے عالمی بینک سے قرض لیا اور اس سمت میں کام شروع کیا۔ آج خواتین کے زیر انتظام 10 لاکھ امدادباہمی گروپ جیویکا منصوبہ کے تحت کام کر رہی ہیں۔

وزیرعلیٰ نے کہاکہ امداد باہمی گروپوں نے دیہی علاقوںمیں خواتین کی زندگی کو بدلنے اور خواتین کی معاشی ترقی میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کے پاس دس لاکھ امداد باہمی گرو پ ہیں جو خواتین کے زیر انتظام ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details