ارریہ جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے سسونا واقع گرلس اسکول میں بوتھ نمبر 110 پر موجودہ جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شاہنواز عالم اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے، شاہنواز عالم کے ساتھ ان کی والدہ، اہلیہ اور بچے تھے۔ گرلس اسکول میں ووٹر بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں۔
ووٹ دینے کے بعد شاہنواز عالم صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ یہاں کی عوام میرے حق میں بہتر فیصلہ کرے گی. میرے دو سال کی مدت میں جہاں تک ممکن ہوا ترقیاتی کام کئے ہیں، اب باری عوام کی ہے کہ وہ مجھے پھر دوبارہ اپنا نمائندہ منتخب کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:سابقہ مرحلوں کے مقابلے اس مرحلے میں سیکورٹی کا سخت بندوبست: الیکشن کمیشن
شاہنواز عالم نے کہا کہ میرے بڑے بھائی و راجد سے امیدوار سرفراز عالم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، وہ ہم سے بڑے ہیں، ان کے بارے میں کسی طرح کا رد عمل پیش نہیں کروں گا، مگر ہاں، اب فیصلہ یہاں کی عوام پر ہے. عوام جو فیصلہ سنائے گی اسے قبول کروں گا۔
آج ارریہ اسمبلی حلقہ کے چندر دئی گاؤں میں عظیم اتحاد کے امیدوار و کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچ کر سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔
عابدالرحمن نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت سب سے اہم ہے، یہ ہمارا آئینی حق ہے، ووٹ ہی جمہوریت کی سب سے خوبصورت چیز ہے۔ اس لیے آج ہم نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا ہے، اس کے بعد ناشتہ کیا ہے۔
عابدالرحمن نے کہا کہ یہ وقت بدلاؤ کا ہے، لوگ عظیم اتحاد کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کر چکی ہے، تیجسوی یادو کی شکل میں بہار کی عوام کو ایک نوجوان اور پرجوش وزیر اعلیٰ ملنے جا رہا ہے جو بہار کو ترقی کی راہ پر لے کر جائے گا. ہمیں امید ہے ارریہ کی عوام ہمارے بہتر کام کی وجہ سے ہمیں ووٹ کرے گی۔