پٹنہ: کورونا وائرس کے شکاربہار میں ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے آزادامیدوار نیرج جھا کا آج پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔
بینی پٹی حلقہ کے آزاد امیدوار نیرج جھا کا کورونا وائرس سے انتقال - دھوبنی کے بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے آزادامیدوار
بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر رائے شماری ہو رہی ہے، آج کی رائے شماری کی تکمیل کے بعد دس نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
independent candidate niraj jha from benipatti seat dies of coronavirus
ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ کچھ دن پہلے کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد مسٹر جھا کو پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا گیا۔ پہلے سے ذیابیطس سے متاثر مسٹر جھا کاآج انتقال ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر جھا کافی عرصے تک جنتا دل یونائیٹد(جے ڈی یو)سے وابستہ رہے لیکن اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے بینی پٹی سےآزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔