اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بہار بے روزگاری کا مرکز بن چکا ہے' - نتیش کمار سے 15 برسوں کا حساب کیوں نہیں لیتے

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ریاست کی سیاست عروج پر ہے، سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہے اور ایک دوسرے خوب طنز بھی کرر ہے ہیں۔

Bihar polls 2020: Highlights of Todays rallies
Bihar polls 2020: Highlights of Todays rallies

By

Published : Oct 17, 2020, 10:13 PM IST

بھبھوا کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ' بہار بے روزگاری کا مرکز بن چکا ہے، یہاں بے روزگاری 46.6 فیصد ہے۔ یہاں کی تقریباً آدھی آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے، لیکن بہار کے نائب وزیر اعلی کہتے ہیں کہ لوگوں کو نقل مکانی کرنے میں مزا آرہا ہے۔ انہوں نے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے پہلی کابینہ میں 10 لاکھ نوکریاں پر مہر لگے گا۔'

تیجسوی، پپویادو اور چندر شیکھر آزاد کی ریلی، کس نے کیا کہا

پپو یادون نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' نتیش کمار سے 15 برسوں کا حساب کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ وہی مودی ہیں جنہوں نے تجارت کو ختم کیا لوگوں کے جیب پر حملہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نے ریاست میں عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کا کام کیا۔

مزید پڑھیں:'چچا نتیش آپ تھک چکے ہیں'

مرکز میں ساتھ ساتھ اور ریاست میں علیحدگی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟


بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد راون نے کہا کہ' کیمور کے چاروں امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری آپ کی ہے میں نے یہ اتحاد ووٹ حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا ہے بلکہ مظلوموں کی آواز بننے کے لیے آیا ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details