اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی اور کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا ہے خاص؟ - آئی ٹی ہب بنانا اور پانچ لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا عدہ

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے لیے بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیوں نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیے ہیں، دونوں پارٹیون کے منشور پر ایک نظر۔

bihar polls 2020: bjp & congress manifesto what is special in this
bihar polls 2020: bjp & congress manifesto what is special in this

By

Published : Oct 22, 2020, 4:56 PM IST

کانگریس نے اپنے انتخابی منشورکے میں وعدوں کی بھوچھار لگادی ہے۔ کانگریس نے منشور میں وعدہ کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے پر مفت بجلی اور کسانوں کا قرض اور پرانے بجل بل معاف کرے گی۔

اس کے علاوہ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت دلانے کے لیے کام کرے گی، انہوں اپنے مشنور میں کہا کہ' پنجاب کی طرز پر مرکز کے قانون کو مسترد کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ' رائٹ ٹو واٹر'( سردار ولبھ بھائی پٹیل پینے کے پانی کی اسکیم) نافذ کرے گی۔'

مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

لالو زندہ باد کے نعرے پر نتیش کمار مشتعل

بہار میں 'کے جی سے پی جی' یعنی ابتدا سے پوسٹ گریجویشن تک بیٹیوں کی تعلیم مفت ہوگی۔ بے روزگاروں کو ملازمت ملنے تک ہر مہینے 1500 روپے بے روزگاری مشاہرہ کا وعدہ، پہلے کابینہ اجلاس میں 10 لاکھ روزگار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں تعلیم، صحت آئی ٹی سمیت دیگر سیکٹرز میں 19 لاکھ روزگار دینے کا وعدہ کیاہے۔ ایک برس میں تین لاکھ اساتذہ کی تقرری اور ریاست کے تمام افراد کے لیے مفت کورونا ویکسین کا وعدہ بھی پارٹی نے کیا ہے۔

منشو کےمطابق بی جے پی ریاست میں ہندی کو فروغ دینے کے لیے ہندی زبان میں طبی اور تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ پانچ برسوں میں ریاست کو آئی ٹی ہب بنانا اور پانچ لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا عدہ بھی بی جے پی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے۔ مزید 50 ہزار کروڑ روپے کی مدد سے خواتین کو خود کفیل بنانے کی بات بھی کہیں ہے۔ زراعت میں دس لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details