اردو

urdu

ETV Bharat / city

'یوگی آدتیہ ناتھ کے خواب میں آتے ہیں اویسی'

دربھنگہ میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ریلی سے خطاب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ڈبل انجن کی حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے اس لیےوہ متنازع بیان دے رہے ہیں۔

bihar polls 2020: asaduddin owaisi targeted yogi adityanath in darbhanga rally
bihar polls 2020: asaduddin owaisi targeted yogi adityanath in darbhanga rally

By

Published : Oct 30, 2020, 7:19 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کے حق میں ریلیاں کر رہے ہیں۔

ویڈیوں

این ڈی اے کی جانب سے جہاں درجنور رہنما تشہیری مہم کرر ہے ہیں وہیں اترپردیش کے وزیر اعلی و بی جے پی کے فائر برانڈ یوگی آدتیہ ناتھ بھی بہار اسمبلی انتخابات میں ریلیاں کرر ہے ہیں اور خوب متنازع بیان دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں ایک متنازع بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک آئین سے چلےگا نہ کے فتوی سے، حالانکہ اب تک کسی بھی مسلم رہنماؤں کی جانب سے فتوی اور آئین پر کوئی بیان سامنے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں:بہار میں 30 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی بدعنوانی ہوئی ہے: تیجسوی

'تیس برسوں سے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے'

بہر کیف: ضلع دربھنگہ کی بینی پور اسمبلی حلقہ سے خطاب میں آج اے ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ انتخابی مہم میں ترقی کی بات نہیں کررہے ہیں۔ بس مجلس کی بات کرر ہیں ایسا لگتا ہے جیسے اویسی یوگی کی خوابوں میں نمودار ہوتا ہے۔

جب اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بہار آئے تو وہ یہ نہیں بتاسکے کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کے ساتھ کیا کیا، لیکن اتر پردیش کے وزیر اعلی یہاں آئے اور اویسی کا نام لیا اور کہا اویسی نے پاکستان کے مفاد میں بات کی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں بی جے پی کے لوگوں سے آپ کے اترپردیش کے وزیر اعلی بہار آتے ہیں اور یہاں بھی وہ اسدالدین اویسی کی بات کرر رہے ہیں: اسد الدین اویسی

دربھنگہ میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنی بڑی ریاست کے وزیر اعلی ہونے کے باوجود وہ بہار میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان پر بات کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خوابوں میں بھی کبھی پاکستان کے بارے میں نہیں سوچا۔ ہمارے بزرگوں نے صحیح فیصلہ لیا اور ہم جناح کے ٹو نیشن نظریہ کو نہیں مانتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی کو اپنا آبائی وطن سمجھتے ہیں اور باباصاحب امبیڈکر کی تشکیل کردہ آئین انہیں اس کی جازت دیتی ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details