بہار اسمبلی انتخابات 2020: اے آئی ایم آئی ایم کا سیمانچل میں کیا رول رہا؟ - اے آئی ایم آئی ایم اور سیمانچل
عظیم اتحاد نے شاید سیمانچل کی زمینی حقیقت کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی اور یہ نہیں سوچا کہ ایم آئی ایم سے عظیم اتحاد کو نقصان پہنچنے والا ہے۔ عظیم اتحاد نے اگر گرینڈ الائنس کی تشکیل کو روکنے کی کوشش کی ہوتی اور ایم آئی ایم کو اپنے اتحاد میں شامل کر لیا ہوتا تو شاہد آج یہ تصویر پوری طرح سے بدلی ہوئی ہوتی۔
bihar poll 2020: aimim vots analysis
By
Published : Nov 12, 2020, 9:13 PM IST
سنہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کی کارکردگی بے حد مایوس کن رہی، اس وقت اے آئی ایم نے چھ سیٹوں پر امیدوار اتارے اور تمام سیٹوں پر شکست ملی۔ لیکن رواں انتخابات میں مجلس نے سمیانچل کی 24 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے اور پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایم آئی ایم نے اپنے امیدوار اتار کر عظیم اتحاد کے کھیل کو بگاڑنے کے ساتھ ہی این ڈی اے کو سیدھے طور پر فائدہ پہنچانے کا کام کیا ہے جس کے اثرات خطے میں ضرور مرتب ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایم آئی ایم کو عظیم اتحاد میں شامل کیا جاتا تو رواں انتخابات میں عظیم اتحاد اپنے سیٹوں کی تعداد کو 130 تک پہنچانے میں کامیاب رہنے کے ساتھ ریاست میں حکومت کا قیام بھی کرلیتا۔
تاہم مجلس اتحاد المسلمین نے پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور تین سیٹوں پر عظیم اتحاد کو سیدھے طور پر نقصان پر پہنچایا ہے۔