بلا آخر طویل انتظار کے بعد بہار پنچایت انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، کافی دنوں سے لوگوں کی تاریخ کے اعلان پر نظر تھی، بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت گزشتہ دیر شام ہوئی ریاستی کابینہ میٹنگ میں پنچایت انتخاب کی تاریخو کو منظوری دے دی گئی۔ 24 اگست کو ریاست میں پنچایتی انتخابات سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ پنچایتی انتخاب 11 مرحلوں میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ای وی ایم کے ذریعہ منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات میں پہلی بار ریاست میں پنچایتوں اور گرام کچہریوں کے مختلف عہدوں کے لئے 11 مرحلوں میں انتخاب ہوں گے، پہلے مرحلے کی پولنگ 24 ستمبر، دوسرے مرحلے کی پولنگ 29 ستمبر، تیسرے مرحلے کی پولنگ 8 اکتوبر، چوتھے مرحلے کی پولنگ 20 اکتوبر، پانچوں مرحلے کی پولنگ 24 اکتوبر، چھٹے مرحلے کی پوکنگ 3 نومبر، ساتویں مرحلے کی پولنگ 15 نومبر، آٹھویں مرحلے کی پولنگ 24 نومبر، نویں مرحلے کی پولنگ 29 نومبر، دسویں مرحلے کی پولنگ 8 دسمبر اور گیارہویں مرحلے کی پولنگ 12 دسمبر کو ہوگی۔ یہ انتخاب مکھیا ،گرام پنچایت ممبر، پنچایت سمیتی ممبر اور ضلع پریشد ممبر کے چار عہدوں کے لئے ووٹنگ کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: مسلمانوں کو اپنی حیثیت پہچاننے کا وقت آگیا: خالد انور