بہار میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل جمعرات سے ہوگا۔ جس کے متعلق ریاستی الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اندراج کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا اور 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔ جس کے فوری بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جو 11 ستمبر تک ہوگی اور امیدوار 13 ستمبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔
موصولہ معلومات کے مطابق نامزد امیدواروں کے لیے 10 اضلاع میں 21119 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی۔