مالی سال 2020/22 کے لیے 19370 کروڑ روپے کا دوسرا ضمنی بجٹ آج بہار قانون ساز اسمبلی میں منظور کیا گیا۔
ریاست بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ تارکیشور پرساد نے ایوان میں محکمہ شہری ترقیات و ہاؤسنگ کے مالی سال 2020-21 کے مالی ضمنی بجٹ کے مطالبہ پر بحث کے جواب میں کہا کہ سنہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق بہار کی شہری آبادی صرف 1.13 کروڑ ہے جو کل آبادی کا 11.3 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی کل آبادی کا 31.2 فیصد شہری آبادی ہے۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بہار کی شہری آبادی کو 11.3 فیصد سے بڑھا کر 15.28 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ریاست میں نگر پنچایتوں، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں کی سہولت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔