اس دوران پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا، جانکاری کے مطابق یہ واقعہ بھبھوا تھانہ حلقہ کے سون ڈیہرا موضع میں پیش آیا ہے۔
زہریلی اشیا کھانے سے خاتون کی موت - کیمور کی خبر
ریاست بہار کے ضلع کیمورکے بھبھوا میں زہریلی دوا پینے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے، موصول اطلاعات کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں اہل خانہ نے بھبھوا صدر ہسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
زہریلی اشیا کھانے سے خاتون کی موت
بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا، وہ اتر پردیش کے وارانسی میں طویل عرصے سے زیر علاج تھی، ہلاک شدہ خاتون کے شوہر رنگ بہادر رام نے بتایا کہ اس کی اہیلیہ گلابی دیوی جسکا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس کا کافی دنوں سے بنارس میں علاج چل بھی چل رہا تھا۔
شوہر کے مطابق گھر میں رکھی کیڑے مارنے والی دوا کو اس نے اچانک کھا لیا جس کے بعد اس کی حلات کافی خراب ہو گئی، اس دوران اسے علاج کے لیے بھبھواں لے جایا گیا لیکن وہ تاب نہ لا سکی۔
Last Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST