اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بھگوان پور بلاک کے رامگڑھ پنچایت کے موضع پورہ کے سیوان گاؤں کا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ موضع پورہ کے باشندہ فیروزعالم ولد جیمو میاں عمر چالیس سال جو اپنے کھیت میں ٹوٹے تار کوجوڑنے کا کا م کر رہا تھا تبھی اچانک کرنٹ کی چپیٹ میں آگئے۔
کرنٹ لگنے سے کسان کی موت - today kaimur news
ریاست بہار کے ضلع کیمور علاقے میں واقع بھگوان پور بلاک کے پورا موضع میں ایک کسان جیمو میاں کی اس وقت موت ہوگئی جب کھیت میں وہ بجلی کا تارجوڑ رہاتھا۔
کسان کی موت کے بعد جمع ہوئے لوگ
اطلاعات کے مطابق اس کھیت میں چند دن پہلے آب پاشی کی گئی تھی جس کی وجہ سے کھیت میں کافی نمی بھی تھی، کسان فیروز عالم کو مقامی لوگوں کی مدد سے بھگوان پور علاج کے لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ہے۔
فیروز کی موت سے اہل خانہ سمیت گاؤں بھر میں غم کا ماحول ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 8:08 AM IST