اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار ایتھنول پروڈکشن پالیسی لانے والی پہلی ریاست

بہار کے وزیر صنعت نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے آج ایتھنول پروڈکشن پروموشن پالیسی 2021 کا آغاز کیا ہے۔

بہار ایتھنول پروڈکشن پالیسی لانے والی پہلی ریاست
بہار ایتھنول پروڈکشن پالیسی لانے والی پہلی ریاست

By

Published : Mar 20, 2021, 12:18 PM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے مقصد سے آج ایتھنول پروڈکشن پروموشن پالیسی 2021 کا آغاز کیا، جس سے بہار ایسی پالیسی لانے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

مسٹر حسین نے ایتھنول پروڈکشن پروموشن پالیسی 2021 کے آغاز کے بعد کہا کہ اس پالیسی سے سرمایہ کاروں کو ریاست میں ایتھنول پروڈکشن یونٹ کے قیام کے لیے حوصلہ افزائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی حکومت سے ایتھنول پروڈکشن کی اجازت ملنے کے بعد بہار ایسی پالیسی لانے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے'۔

بہار ایتھنول پروڈکشن پالیسی لانے والی پہلی ریاست

انہوں نے کہا کہ سنہ2007 میں مرکز میں اس وقت کی یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس (یو پی اے) حکومت نے بہار کو ایتھنول تیار کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پندرہ برس قبل ایتھنول کی پیداوار کے لیے اجازت طلب کی تھی لیکن مرکز کی اس وقت کی یو پی اے حکومت نے اجازت نہیں دی، جس سے بہار کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اب چیف منسٹر مسٹر کمار کی وژنری قیادت میں بہار نئی ایتھنول پروڈکشن پالیسی لانے میں کامیاب رہا ہے اور یہ بہار کے لیے ایک صنعتی انقلاب سمجھا جائے گا۔

مسٹر حسین نے کہا کہ بہار ملک کا ایتھنول ہب بنے گا اور اس سے مزید پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو کم کرکے زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں ایتھنول کی پیداوار سے ملک کے پٹرول پر درآمدی اخراجات میں بھی بہت زیادہ کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہار کو ابھی تک ایتھینول پروڈکشن یونٹ قائم کرنے کی 25 سے 30 تجاویز موصول ہوچکی ہیں اور سبھی سرمایہ کاری تجاویز کو سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کے ذریعے منظوری دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details