اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ہوم گارڈز کو وقت پر تنخواہ مل جائے گی' - ہوم گارڈز کو وقت پر تنخواہ مل جائے گی

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جہاں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے ہوم گارڈز سے خطاب کیا۔

bihar home guard dgp  visit kaimur
bihar home guard dgp visit kaimur

By

Published : Jan 4, 2020, 12:06 AM IST

بھبھوا میں ڈی جی پی کے لیے ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جہاں ڈی جی پی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ریاست کے ہربلاک میں 110 جوانوں پر مشتمل ہوم گارڈ کی ایک کمپنی بنائی جائے گی۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے ہوم گارڈز سے خطاب کیا

کمانڈینٹ دفتر میں ہوم گارڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہر ماہ یکم تاریخ کو تنخواہ دینے کا اعلان کیا اور کسی بھی مسئلہ کو فوری حل کرنے کا بھی ڈی جی پی نے تیقن دیا۔

ڈی جی پی نے ہوم گارڈز کو ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس موقع پر ہوم گارڈز کا حوصلہ بڑھایا۔

شیر شاہ سرکٹ ہاٶس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ قبل ازیں ضلع میں ایک ہی دفتر ہوا کرتا تھا جبکہ اب پورے بلاک لیول پر ایک دفتر کام کر رہا ہے جہاں سبھی قسم کی شکایات سنی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں 100 جوانوں پر مشتمل ایک کمپنی بنے گی۔ اس میں ایک سیکشن کمانڈینٹ اور ایک کمپنی کمانڈینٹ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details