اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں صنعت لگانے کا ماحول بن چکا ہے: شاہنواز - پیپسی کے باٹلنگ پلانٹ

بہار کے وزیر صنعت شاہنواز حسین نے وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی مدت کار کو صنعت اور روزگار کی مدت کار قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں اب صنعت لگانے کا ماحول بن چکا ہے۔

بہار میں صنعت لگانے کا ماحول بن چکا ہے: شاہنواز
بہار میں صنعت لگانے کا ماحول بن چکا ہے: شاہنواز

By

Published : Aug 27, 2021, 10:59 PM IST

شاہنواز حسین نے جمعہ یہاں کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت پروگرام میں کہاکہ بہار صنعتی علاقائی ترقی اتھارٹی کی زمین پر تقریباً 51 ایکڑ علاقہ میں بن رہنے پیپسی کے باٹلنگ پلانٹ کی تعمیر کا کام اسی برس دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اس کے بعد اس پلانٹ سے پیداوار شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 2021میں پیپسی کمپنی کو زمین دی گئی تھی اور ایک برس سے بھی کم وقت میں یہ پلانٹ بن کر تیار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے ماضی، حال اور مستقبل کی سیاست پر اہم گفتگو

وزیر نے کہاکہ جو لوگ بہار کے انڈسٹرلائزیشن کو ناممکن سمجھ رہے ہیں، بیگو سرائے پیپسی باٹلنگ پلانٹ کی پیش رفت ان کے لئے مثال ہے۔ بیگو سرائے قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر اور بہار کیسری بابو کی زمین ہے۔ بابو کے وقت بیگو سرائے صنعتی ترقی کے معاملے میں بہار کے فرنٹ لائن اضلاع میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اب صنعتوں کا ماحول بن چکا ہے اور خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست کا بابو کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ بہار میں آج ایسی اچھی حکمرانی ہے کہ یہاں بڑی بڑی صنعتیں بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانیوں کے شروع ہورہی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details