اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار: بندش کے باوجود سرکاری ملازم شراب و کباب میں مدمست - بہار میں شراب بندی قانون کی خلاف ورزی

ریاست بہار کے کیمور ضلع سے ایک بار پھر سرکاری عملہ کے ذریعہ شراب بندی قانون کا کھلے عام مزاق اڑاتے ہو ئے قانون کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ واٸرل ویڈیو میں کھلے عام ایک سرکاری ملازم شراب اور کباب کا مزہ لیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

بہار: بندش کے باوجود سرکاری ملازم شراب و کباب میں مدمست

By

Published : Oct 15, 2019, 5:01 PM IST

حکومت بہار نے شراب پر مکمل پابندی لگا دی ہے، شراب بیچنا اور کھلے عام پینا مکمل طور پر منع کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایک سرکاری ملازم کو لوگوں نے شراب پینے کے ساتھ دیکھا اور ویڈیو بنا لیا۔

سرکاری عملہ کا شراب پیتے ہوئے ویڈیو عام لو گوں کے ذریعہ خوب واٸرل ہو رہا ہے۔ واٸرل ویڈیو میں لوگ صاف طور پر ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔

بہار: بندش کے باوجود سرکاری ملازم شراب و کباب میں مدمست


لوگوں صاف طور پر کہہ رہے ہیں کی نتیش کمار کی حکومت میں قانون کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان کے ہی سرکاری عملہ کو واٸرل ویڈیو میں پایا گیا۔ شراب پیتے ہوۓ حلقہ ملازم رشی کانت دوبے ہیں ۔جو چاند علاقہ میں لائق احترام ملازم کے عہدہ پر معمور ہیں۔

باعث تشویش بات یہ ہے کہ جب سرکاری عملہ ہی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو عام لوگوں میں کیا پیغام جاٸے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details