اردو

urdu

ETV Bharat / city

کب تک لوگ سیلاب سے متاثر ہوتے رہیں گے؟

بہار کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا اور بہار کانگریس کے انچارج و قومی سکریٹری وریندر سنگھ راٹھور کی ہدایت پر ارریہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک اہم نشست چاندنی چوک واقع پارٹی دفتر میں ہوئی۔

کب تک لوگ سیلاب سے متاثر ہوتے رہیں گے؟

By

Published : Jul 24, 2019, 3:24 PM IST

نشست کی صدارت کانگریس کے ارریہ ضلع صدر انل کمار سنہا نے کی جبکہ آبزرور کی حیثیت سے پٹنہ سے تشریف لائی بہار کانگریس کی سینیئر خاتون لیڈر انوکھا دیوی شریک ہوئی۔

کب تک لوگ سیلاب سے متاثر ہوتے رہیں گے؟

نشست سے خطاب کرتے ہوئے آبزرور انوکھا دیوی نے کہا کہ اس وقت بہار قدرتی آفت کی زد میں ہے، سیلاب سے پورا بہار خصوصاً سیمانچل کے بیشتر اضلاع متاثر ہوئے ہیں، یہ سیلاب 2017 کی یاد دلاتا ہے، گرچہ پانی نہ ہونے سے کچھ راحت ہے مگر ابھی برسات کا موسم باقی ہے۔ اس لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ یہاں کے عوام کو بھی بیدار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جب جانتی ہے کہ سیمانچل ہر برس سیلاب کی مار جھیلتا ہے تو قبل از وقت کیوں تیاری نہیں کی جاتی؟ یہ انتظامیہ کی سست روی کا نتیجہ ہے کہ اس پیمانے پر راحت کا کام نہیں ہو سکا جتنی ضرورت تھی۔

ضلع صدر انل کمار سنہا نے کہا کہ حکومت اپنی ذمے داری میں ناکام ہو چکی ہے، ارریہ میں درجنوں لوگوں کے مکان اس سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور لوگوں کی جان و مال کا بھی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ آخر سیمانچل کے عوام کب تک سیلاب سے متاثر ہوتا رہے گا، اس کے مستقل حل کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

نشست میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر ضلع کے تمام بلاک کا سروے کیا جائے گا اور پھر جو علاقے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوں گے، وہاں امدادی کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details