اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس رکن پارلیمان کا دعوی، عظیم اتحاد کی جیت طے - جس طرح موت مقرر ہے اسی طرح بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت طے ہے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہی ہمیں یہ معلوم ہو چکا تھا کہ' اس بار عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور ہم شروع ہی سے کہتے رہے ہیں کہ جس طرح موت مقرر ہے اسی طرح بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت طے ہے۔

Bihar election results 2020: Early trends show close fight between Grand Alliance and NDA
Bihar election results 2020: Early trends show close fight between Grand Alliance and NDA

By

Published : Nov 10, 2020, 10:11 AM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ نتائج قبل ہی قائدین نے اپنی جیت کا دعوی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ اس بار بہار میں عظیم اتحاد اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر جیتیں گے اور تیجسوی یادو وزیر اعلی بنیں گے۔

ویڈیو

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہی ہمیں یہ سب کچھ معلوم ہو چکا تھا کہ عوام اس بار تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور ہم شروع ہی سے کہتے آرہے ہیں کہ جس طرح موت مقرر ہے اسی طرح بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننا طے ہیے'

مزید پڑھیں:بہار قانون ساز کونسل میں مسلم نمائندگی کی مفصل تاریخ پر ایک نظر

اکھلیش سنگھ نے کہا کہ یقینی طور پر ہم نے اپنے کارکن سے یہ بھی کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے پیش نظر تمام کارکنوں کو جلوس نہ نکالنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

اکھلیش سنگھ نے کہا کہ ابھی ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ہے اور کچھ عرصے کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بہار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ یقینا وہ تبدیلی واقع ہوکے رہے گی۔ تیجسوی یادو بہار کا وزیر اعلی کی حیثیت سے اقتدار سنبھالیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details