پٹنہ: بہار کے انتخابی نتائج 2020 میں اگر این ڈی اے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کے پیچھے جے ڈی یو کی ناقص کارکردگی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ جبکہ بی جے پی اپنی سابقہ کارکردگی سے کہیں زیادہ اچھی پوزیشن میں ہے۔ ایسی صورتحال نتیش کمار کے لیے بڑا صدمہ ہوسکتا ہے۔ جے ڈی یو اسمبلی انتخابات میں 115 نشستوں پر میدان تھی، جبکہ بی جے پی 110 نشستوں پر مقابلہ کررہی تھی۔ جیتن رام مانجھی کی پارٹی 'ہم' اور مکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی بھی این ڈی اے اتحاد میں شامل ہے۔
اگر آپ رجحانات کو دیکھیں تو این ڈی اے 133 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ 2015 میں یہ تعداد 125 تھی۔ این ڈی اے میں، بی جے پی 67 سیٹوں پر آگے ہے، جو پچھلے انتخابات (بہار انتخابی نتائج 2020) سے 13 نشستیں زیادہ ہے۔ جبکہ جے ڈی یو نے 115 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے، لیکن انہیں صرف 42 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ وہیں اگر پچھلے انتخابات پر نظر ڈالیں تو جے ڈی یو کو 71 نشستیں ملی تھیں۔ این ڈی اے کو مجموعی طور پر 18 نشستوں کا نقصان ہے۔ انتخابی نتائج آنے تک جے ڈی یو کا اعداد و شمار مزید پھسلنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں:بہار قانون ساز کونسل میں مسلم نمائندگی کی مفصل تاریخ پر ایک نظر