اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار محکمہ تعلیم کی اُردو زبان کو ختم کرنے کی سازش: ابوالکلام

ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کو متعصب افسران کی نظر لگ گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے گذشتہ 15 مئی کو نوٹیفکیشن جاری کر اردو زبان کو اسکولوں سے ختم کرنے کی سازش کی ہے

By

Published : Jul 27, 2020, 8:54 PM IST

بہار محکمہ تعلیم کی اُردو زبان کو ختم کرنے کی سازش
بہار محکمہ تعلیم کی اُردو زبان کو ختم کرنے کی سازش

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گذشتہ برس یہ اعلان کیا تھا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں اردو کے استاذ کی بحالی ہوگی خواہ اسکول میں اردو کے طلباء ہوں یا نہیں۔

بہار محکمہ تعلیم کی اُردو زبان کو ختم کرنے کی سازش

مزید انہوں نے کہا تھا کہ جب استاذ ہونگے تو طالب علم ضرور آئیں گے، لیکن سرکاری افسران وزیر اعلیٰ کے اس بات کی نفی کر رہے ہیں۔

بہار محکمہ تعلیم کی اُردو زبان کو ختم کرنے کی سازش

بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس کے صدر اور مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی کے سابق پرنسپل مولانا ابوالکلام قاسمی نے اردو زبان کے خلاف ہو رہی سازش کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

بہار محکمہ تعلیم کی اُردو زبان کو ختم کرنے کی سازش

انہوں نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ گذشتہ 15 مئی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کو اسکولوں میں اختیاری زبان بنانے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ اردو لازمی مضمون کے طور پر شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

دربھنگہ: ہائی وے پر سیلاب کا پانی، آمد ورفت بند

مولانا ابوالکلام قاسمی نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ' اس نوٹیفکیشن کی تصحیح کرا کر اسے جاری کیا جائے کیونکہ اس نوٹیفکیشن میں پانچ لازمی مضمون ہیں، جس میں ہندی انگلش شامل ہے۔ جبکہ اختیاری مضمون کے طور پر صرف (دویتئے) یعنی دوسری زبان کا ذکر کیا گیا ہے۔اسے واضح کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ اس میں مداخلت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details