اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کے نائب وزیر اعلی کورونا سے متاثر، ایمس میں داخل - پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے درمیان بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کورونا مثبت پائے گئے ہیں، انہیں پٹنہ کے ایمس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Bihar Deputy Chief Minister Sushil Modi Tests Positive, Hospitalised
Bihar Deputy Chief Minister Sushil Modi Tests Positive, Hospitalised

By

Published : Oct 22, 2020, 6:04 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کورونا مثبت پائے گئے ہیں، انہیں پٹنہ کے ایمس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، سشیل کمار مودی نے جمعرات کے روز اس کی معلومات دی، اس قبل بہار بی جے پی رہنما راجیو پرتاب ریڈی اور شاہنوا حسین بھی کورونا سے متاثر پائے جا چکے ہیں۔

سشیل مودی ایسے وقت کورونا متاثر پائے گئے ہیں جب ریاست میں انتخابی تشہیری مہم عروج پر ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کے لیے کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اگلے ہفتے کی شروعات میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔

مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی اور کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا ہے خاص؟

بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

سشیل مودی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ' میرا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے، لیکن میری طبعیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہے سب کچھ معمول کے طرح ہے، مجھے قریب دو دنوں تک معمولی بخار رہا، اس کے بعد پٹنہ ایمس میں داخل کیا گیا ہے، پھیپھڑوں کا سیٹی اسکین نارمل آیا ہے، جلد ہی تشہری مہم کے لیے واپس آؤں گا۔'

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details