اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار: تبلیغی جماعت کارکنان کی رپورٹز منفی - ریاست بہار

ریاست بہار میں تبلیغی جماعت میں شامل لوگوں کی محکمہ صحت کی جانب سے مسلسل جانچ کی جا رہی ہے۔

بہار: تبلیغی جماعت کارکنان کی رپورٹز منفی
بہار: تبلیغی جماعت کارکنان کی رپورٹز منفی

By

Published : Apr 11, 2020, 2:49 PM IST

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے تمام افراد کی تفتیش کے بعد سب کے نتائج منفی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہار میں ان لوگوں کی شناخت جا ری ہے اسی سبب ان سب کی تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز صرف دو نمونے مثبت پائے گئے۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اب تک 18 افراد صحت یاب ہوکر واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام متاثرین بہار کے 11 اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق سیوان کے 29، مونگیر کے 7، پٹنہ کے 5، گیا کے 5، گوپال گنج کے 3، بیگوسرائے کے 5، نالندا کے 2، سرن کے 1، لکھی سرائے کے 1، بھاگلپور کے 1 اور نوادا کے 1 واقعات ہیں۔ اب تک کل 5 ہزار485 کی تفتیش ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ سیوان کے رگوناتھ پور میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جس کے بعد اس علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیگوسرائے کے کچھ علاقوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 کلومیٹر تک تمام مسلم علاقوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت اور پولیس کی جانب سے خصوصی نگرانی اور چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details