ڈاکٹر راگنی کے مطابق سیوان سے تعلق رکھنے واے شخص کی عمر تقریبا 35 برس ہے اور یہ حال ہی میں خلیج ممالک کے سفر سے واپس آیا تھا، جبکہ دوسرا شخص جس کا تعلق گیا سے ہے وہ بھی کچھ دن قبل دبئی سے واپس آیا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ضلع مونگیر کے رہنے والے کورونا کے ایک مریض کی پٹنہ کے ایمس میں 21 مارچ کو موت ہو گئی تھی، ریاست میں اس بیماری سے اب تک تین افراد کو نجات مل گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔